1

’’اسے کہتے ہیں قسمت کی دیوی کا مہربان ہونا‘‘ شاہ رخ خان نے کیا پیغام بھجوا دیا؟ ارشد خان کے وارے نیارے ہو گئے

’’اسے کہتے ہیں قسمت کی دیوی کا مہربان ہونا‘‘ شاہ رخ خان نے کیا پیغام بھجوا دیا؟ ارشد خان کے وارے نیارے ہو گئے

لاہور ( پرائم نیوز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے چائے والے ارشد خان کے تاثرات پر جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ ’’یہ کتنا میٹھا ہے، خوبصورتی سادگی میں ہے‘‘. خیال رہے کہ ارشد خان نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری شکل ’’اداکار شاہ رخ خان‘‘ سے ملتی ہے، جس پر شاہ رخ خان نے ٹویٹ کر دیا.

ارشد خان نے مزید گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم 17 بہن بھائی ہیں.میں مردان کا رہائشی ہوں، مجھے اپنی شہرت پر بڑی خوشی ہو رہی ہے. دوستوں نے بتایاکہ میری تصاویر انٹرنیٹ پر دنیا بھر میں پھیل گئی ہیں، ارشد خان سے جب پوچھا گیا کہ آپ کی شکل کس سے ملتی ہے تو اس نے بڑے وثوق سے جواب دیا کہ میری شکل ’’اداکار شاہ رخ خان‘‘ سے ملتی ہے، چائے والا ارشد خان ایسا خوش نصیب ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھی ارشد خان کو جواب میں اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’’یہ کتنا میٹھا ہے، خوبصورتی سادگی میں ہے‘‘.

اپنا تبصرہ بھیجیں