05

ریٹائرمنٹ کی خبریں، راحیل شریف کے بعد کونسی شخصیت عہدہ سنبھلالنےکا خواہش مند

ریٹائرمنٹ کی خبریں، راحیل شریف کے بعد کونسی شخصیت عہدہ سنبھلالنےکا خواہش مند

لاہور(پرائم نیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کا واضح اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف جو وراثت چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ لازوال ہے.

ایک نجی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے خورشید شاہ کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ 4سینئر جرنیلوں نے ایک ہی دن کمیشن لیا اگر ان سنیئرز جرنیلوں سے ہٹ کر کچھ ہو تو خورشید شاہ تنقید کر سکتے ہیں آرمی چیف کی تعیناتی وزیر اعظم کا اختیار ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل شجاع پاشا اور جنرل ظہیر الدین سے متعلق بیان پر آج بھی قائم ہوں جنرل شجاع پاشا اور جنرل ظہیر الدین جیسے لوگ اداروں کے لیے نقصان کا باعث بنے ہیں انہوں نے کہا کہ جنرل پاشا اور جنرل ظہیر سے متعلق میرا بیان بالکل درست ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں تاخیر غیر معمولی بات نہیں ، اللہ ہمارے فیصلوں میں برکت ڈالے اور یہ نیک فیصلے ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں