04

فیس بُک کو کس ایپ سے خطرہ ہے؟

فیس بُک کو کس ایپ سے خطرہ ہے؟

لندن ( پرائم نیوز) فیس بک اس وقت جس ایپ سے خوفزدہ ہے وہ سنیپ چیٹ ہے جس کی خاصیت اس کے دلچسپ فلٹرز ہیں جو آپ کے چہرے کو کبھی فلاور پرنسز یا رینبو ٹپکانے والے میں بدل دیتے ہیں ۔ اب تک یہ فیچر صرف فرنٹ کیمرے میں کام کرتا تھا اور چہروں پر ہی کارآمد تھا مگر اب کمپنی نے ایسی اپ ڈیٹ کر دی ہے جو دیگر تمام ایپس کے ہوش اڑا دے گی ۔ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے سنیپ چیٹ نے یہ زبردست گرافکس بیک کیمرے کیلئے بھی متعارف کرا دیئے ہیں جس سے چہروں کے بجائے اپنے اردگرد موجود کسی بھی چیز کو عجیب و غریب بنایا جاسکتا ہے ۔ اس فیچر کورلڈ لینس کا نام دیا گیا ہے بس آپ کو سنیپ چیٹ ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا اور ہاں یہ فیچر یقیناً فیس بک کو بھی مشکل میں ڈال سکتا ہے جو سنیپ چیٹ کے مختلف فیچرز کو تیزی سے اپنی ایپس کا حصہ بناکر حریف ایپ کی مقبولیت کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں