1

ٹرمپ اس کام میں پاکستان کے خلاف ہمارا ساتھ دیں گے، بھارت نے ابھی سے خیالی پلاؤ پکانا شروع کر دیے

ٹرمپ اس کام میں پاکستان کے خلاف ہمارا ساتھ دیں گے، بھارت نے ابھی سے خیالی پلاؤ پکانا شروع کر دیے

نیو یارک (پرائم نیوز) بھارتی ناد امریکیوں سے رابطے کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطے کیلئے دونلڈ ٹرمپ کے نمائندے شلبھ کمار نے کہا ہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان بہت قریبی روابط ہوں گے. غیر ملکی خبر رساں ادارے کے انٹرویو میں شلبھ کا کہنا ہے کہ صرف دو ملکوں کے سربراہان ہی نہیں بلکہ دونوں ملکوں کے عوام بھی بہت قریب ہو جائیں گے. انہوں نے کہا ہے کہ میرے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ نریندر مودی کے بارے میں جانتے ہیں اور مزید جاننا چاہتے ہیں. پاکستان کے حوالے سے شلبھ کمار کا کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ وہ پہلے امریکی صدر ہیں، جنہوں نے سرحد پار دہشتگردی کی بات کی ہے اور ایسا کر کے انہوں نے بھارت کےاس الزام کو تسلیم کر لیاہے کہ پاکستان دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، میں ان سے توقع کرتا ہوں کہ وہ بھارت کی طرف سے پا کستان میں سرجیکل حملوں کی حمایت کریں گے اور وہ بنیاد پرست مسلمانوںک ے خلاف جنگ میں بھارت کو اپنا دوست رکھیں. بھارت اور امریکا کے تجارتی تعلقات پر بات کرتے ہوئے شلبھ کمار کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تجارت میں اضافہ ہو گا. مجھے امیدہے کہ اگلے کچھ برس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 250 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں