1

لولیا وینتر کی چھٹی… سلمان خان کی زندگی میں نئی حسینہ نے ڈھیرے جما لئے

لولیا وینتر کی چھٹی… سلمان خان کی زندگی میں نئی حسینہ نے ڈھیرے جما لئے

ممبئی ( پرائم نیوز) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان بھارتی فلم انڈسٹری میں نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرانے کے حوالے سے کافی مشہور شخصیت ہیں اور ان کے کئی اداکاراؤں کے ساتھ تعلق کی خبریں بھی میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں. کچھ عرصہ پہلے ان کے رومانیہ کی حسینہ لولیا وینتر کے ساتھ تعلقات ہر زبان پر تھے مگر اب لولیا وینتر کی جگہ ایک اور اداکارہ نے لے لی ہے.

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ ان دنوں بالی ووڈ اداکارہ روشی روتیلا کو دیکھا جا رہا ہے اور وہ اکثر بالی ووڈ سپر اسٹار کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے چکر بھی لگاتی رہتی ہیں. ذرائع کے مطابق سلمان خان اروشی کو بالی ووڈ میں جلد ہی کوئی بڑا بریک تھرو دینے والے ہیں. خیال رہے کہ اس سے پہلے یہ افواہیں میڈیا کی زینت بنی رہی ہیں کہ سلمان خان لولیا وینتر سے شادی رچا کر اپنے گھر بسانے والے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں