02

سراج الحق کا ایک نیا کارنامہ، ہیلری کلنٹن کے بارے میں حکمران کا پریشان کن اظہار

سراج الحق کا ایک نیا کارنامہ، ہیلری کلنٹن کے بارے میں حکمران کا پریشان کن اظہار

لاہور(پرائم نیوز) امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہناہے امریکی انتخابات میں ہیلری کلنٹن کے ہارنے پر حکمران اس طرح پریشان ہیں جیسے ان کی خالہ ہار گئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک ذمہ دار عالمی رہنما کے طورپراپنا تشخص اجاگر کرنے کے لئے مسلم ممالک سے اپنی فوجیں نکالنی چاہئیں، مسلمانوں کے وسائل پر قبضہ کرنے کی سوچ ختم اور اسلام سمیت تمام مزاہب کے ساتھ رواداری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے، سپریم کورٹ سے اپیل کرتا ہوں کہ سٹیٹ بینک سے قرضے معاف کرانے والوں کی لسٹیں لے کر ان کے خلاف ازخود نوٹس لیا جائے اور قومی دولت ہڑپ کرنے والوں سے ایک ، ایک پائی وصول کرنے کا حکم دیا جائے۔ ملک میں کرپشن کا ذمہ دار کوئی چوکیداریا مزدور نہیں، 70 سال سے اقتدار پر قابض ٹولے نے قومی دولت کو لوٹا اور ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا اسیربنایا، اپوزیشن میں بیٹھنے سے چورفرشتہ نہیں بن جاتا.

اپنا تبصرہ بھیجیں