02

سابق گورنر سندھ عشرت العباد اچانک کس ملک کی طرف روانہ ہو گئے؟

سابق گورنر سندھ عشرت العباد اچانک کس ملک کی طرف روانہ ہو گئے؟

اسلام آباد (پرائم نیوز) گورنر ہاؤس سندھ میں 14 سال تک مسند نشیں رہنے والے ڈاکٹر عشرت العباد دبئی کی طرف روانہ ہو گئے ہیں. ڈاکٹر عشرت العباد خان سرکاری پروٹول میں گورنر ہاؤس سے ایئر پورٹ کیلئے روانہ ہوئے اور راستے میں موجود صحافیوں اور پولیس اہلکاروں کو ہاتھ ملا کر الوداع کیا. ایئر پورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے بہت پیار دیا ہے. دعا ہے کہ شہر میں امن اور لوگ خوشحال رہیں، 14 سال تک گورنر کے عہدے پر فائز ہونے والے عشرت العباد خان غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے 605 کے ذریعے پاکستان سے کوچ کر گئے.

اس سے قبل انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی. مزار قائد پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی کو ان سے کوئی گلہ ہے یا دل آزاری ہوئی ہے تو وہ معذرت چاہتے ہیں. ان کا کہنا ہے کہ انہیں کسی سے کوئی گلہ نہیں ہے. ان کا دل صاف ہے. ان کا کہنا ہے کہ کسی کا مجھ سے دل دکھا ہو تو معذرت چاہتا ہوں. سیاسی جماعتوں، بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی کا مشکور ہوں. انہوں نے کہا ہے کہ صوبے کی سیاسی قیادت اور جماعتوں نے بھرپور ساتھ دیا. عشرت العباد خان نے امید ظاہر کی ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا. شہرے سے دہشت گردوں کا چن چن کرخاتمہ کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں