1

ٹرمپ کی جیت… تحریک انصاف نے اہم اعلان کر دیا

ٹرمپ کی جیت… تحریک انصاف نے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت سے بیرونی محاز پر غیر یقینی کا تاثر پیدا ہو رہا ہے جبکہ وہاں کی صورتحال میں امریکہ اور اس کی نئی انتظامیہ کا جھکاؤ ہندوستان کی طرف ہو گا. انہوں نے کہا ہے کہ امریکی نتائج دنیا کی توقع پر بالکل برعکس آئے ہیں جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے. امریکہ میں اس جیت سے ان کے اندر تقسیم واضح طور پر دیکھائی دی ہے، لوگوں نے ٹرمپ کی جیت پر دوسرے ممالک کی طرف جانا شروع کر دیا ہے. انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایک نیو کلیئر پاور کی حیثیت سے ہم امریکہ کو خطہ میں نیو ٹرل کر سکتے ہیں لیکن ہم اس میں بری طرح سے ناکام ہوئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں