12

معروف عالم دین دوران امامت سجدے کی حالت میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

معروف عالم دین دوران امامت سجدے کی حالت میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

مرید کے (پرائم نیوز) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ترجمان مولانا صاحبزادہ امجد اجمل نماز کی امامت کرتے ہوئے سجدے کی حالت میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے اپنے خالق حقیقی کو جا ملے.ان کا نماز جنازہ آج بروزجمعہ بعد نماز ظہر مرید کے میں ہی ان کی رہائشگاہ لیڈی اسپتال روڈ پر ادا کی جائے گی.رپورٹ کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ترجمان امن کمیٹی مرئدکے کے سینیئر نائب صدر اور جامع مسجد رحمانیہ مرید کے کے امام مولانا صاحبزادہ امجد اجمل سجدے کی حالت میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے اپنے خالق حقیقی کو جا ملے.ان کا نماز جنازہ آج بروزجمعہ بعد نماز ظہر مرید کے میں ہی ان کی رہائشگاہ لیڈی اسپتال روڈ پر ادا کی جائے گی.اور مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مرکزی امیرعلامہساجد میر ان کا نماز جنازا پڑھوائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں