02

’’پاکستانی قوم کو مبارکبار‘‘وزیر اعظم کل کس بڑے کام کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں؟ اہم خبر آ گئی

’’پاکستانی قوم کو مبارکبار‘‘وزیر اعظم کل کس بڑے کام کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں؟ اہم خبر آ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نوا ز شریف جمعہ کو سانگلہ موٹروے انٹر چینج کا افتتاح کریں گے. اس منصوبہ پر چالیس کروڑ کے قریب لاگت آئی ہے. اس منصوبے کی منظوری تقریباً دو سال پہلے پارلیمنٹ اسلام آبادکے اجلاس میں کی گئی تھی. اسکی افتتاحی تقریب کی صدارت وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر کریں گے.جن کی پرزور سفارش پر یہ منصوبہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے منظور کیا. تھا. سانگلہ موٹروے انٹرچینج سانگلہ ہل جو کہ ایم تھری پر پنڈی بھٹیاں سے 15 کلو میٹر، ساہیانوالہ انٹرچینج سے 14 کلومیٹر، فیصل آباد سے 30 کلو میٹراور موٹروے پوائنٹ نیو کراچی سے 4 کلو میٹرکے فاصلہ پر تعمیر کیا گیا ہے. اس انٹر چینج سے فیصل آباد، حافظ آباد ، چنیوٹ، ننکانہ صاحب اورشیخوپورہ کی حدود میں واقع رہائشی اور سانگلہ ہل اور اس کے گردونواح میں واقع سینکڑوں دیہات کے عوام موٹروے کی سفری سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور اس میں انٹر چینج سے صرف 15 منٹ میں اپنی گاڑی پر سانگلہ ہل سٹی میں پہنچائے جا سکیں گے اور مسافروں کی حفاظت کیلئے سانگلہ ہل کے درمیان تین پولیس چیک پوسٹ قائم کی گئی ہیں. اس انٹر چینج سے ننکانہ صاحب تک جانے کیلئے ایک ارب 47 کروڑکی لاگت سے دورویہ سڑک بھی تعمیرکی جائے گی. جس کی تعمیر کا آغاز اس افتتاح کے بعد کیا جائے گا. اس سڑک پر تین اوور ہیڈ برج بھی بنائے جائیں گے. اس افتتاح کے ساتھ سانگلہ ہل کا نام بھی موٹروے ریکارڈ میں درج ہو جائے گا. اس تقریب کیلئے میاں محمد نواز شریف کےہیلی کاپٹر کیلئے تین مختلف ہیلی پیڈ بنائے گئے ہیں. عوام اس انٹرچینج سے لاہور، اسلام آباد، پشاور اور اسلام آباد جا سکیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں