1

بھارت میں 500 اور 1000 کے نوٹوں پر پابندی سے پاکستان میں صف ماتم بچھ گئی… بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ایسا الزام لگا دیا کہ ہر کوئی ہنس پڑے

بھارت میں 500 اور 1000 کے نوٹوں پر پابندی سے پاکستان میں صف ماتم بچھ گئی … بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ایسا الزام لگا دیا کہ ہر کوئی ہنس پڑے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے 500 اور 1000 روپے کے کرنسی نوٹوں کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کو دہشتگردی پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کیلئے پریشان کا باعث ہے. بھارتی میڈیاکے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا کہناہے کہ 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں نے دہشتگرد محب لوگوں کو مضبوط کیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ان نوٹوں پر پابندی عائد کرکے دہشت گردوں کی مضبوطی کوچھینا ہے. انہوں نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان میں جعلی بھارتی کرنسی نوٹ چھپا کر ہماری معیشت کو تباہ کرنے کیلئے پھیلایا گیا ہے . ان کا کہناہےکہ ان نوٹوں پر پابندی کرپشن پر بھی سرجیکل اسٹرائیک ہے. ان کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے اگرچہ کچھ دن لوگوں کو کافی مشکلات سے دوچار ہونا پڑے گا تاہم اس سے ملک یقینی طور پر سپر پاور بن جائے گا. ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کیلئے بھی کافی پریشان کن ہے اور پاکستان میں اس پر صف ماتم بچھ گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں