1

ایپل کمپنی نے آئی فونز کی قیمتوں میں شاندار کمی کا اعلان کر دیا

ایپل کمپنی نے آئی فونز کی قیمتوں میں شاندار کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) ایپل کمپنی نے آئی فون 6 کی قیمتوں میں شاندار ڈسکاؤنٹ کا اعلان کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق ایپل نے اپنی ویب سائٹ پر آئی فون 6 ایس کی فروخت کا آغاز بھی کر دیا ہے. ایپل آئی فونز کو آن لائن سٹورز کے ساتھ ساتھ ایپل سٹور سے بھی خریدا جا سکتاہے. ری فرنشڈ اور کم قیمت ایپل آئی فونز میں نئے فونز کی طرح ایک سال کی وارنٹی اور تمام سہولیات دی جا رہی ہیں. ایپل کی طرف سے ان فونز کو سرٹیفائیڈ فرنشڈز فونز کا نام دیا گیا ہے. ایپل کمپنی نے اعلان کرتے ہوئے آئی پوڈ، آئی پیڈ اور آئی فون کی رعایتی قیمتوں کا اعلان کیاہے. ریفرنشڈ آئی فون 6 پلس کا روز گولڈ گیگا بائٹس پاکستانی 60 ہزار روپوں میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ ایپل سکس پلس میں سلور آئی فون کی قیمت پاکستانی 53 ہزار روپے کے قریب ہے. ایپل کی طرف سے فروخت کئے جانے والے سارےفرنشڈ فون ان لاکڈ ہیں اور ان میں کسی فون کمپنی (کیریئر) کی سم کارڈ موجود نہیں. سرٹیفائیڈ فرنشڈ بالکل نئے فونز کی طرح فروخت کیلئے دستیاب ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں