07

پاکستان ملک کیلئے خوشخبری “سائیں” ایک بارپھر اہم ترین عہدے پر فائز ہوگئے

پاکستان ملک کیلئے خوشخبری”سائیں” ایک بارپھر اہم ترین عہدے پر فائز ہوگئے

کراچی (پرائم نیوز) سندھ کے نامزد گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کا آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے، ترجمان گورنرہاوس کا کہنا ہے کہ سعیدالزمان صدیقی آج گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجادعلی شاہ نئے گورنر سے حلف لیں گے۔نئے گورنر کی نامزدگی کا اعلامیہ سامنے آتے ہی چیف سیکریٹری صدیق میمن نے سعیدالزمان صدیقی سے ملاقات کی اور پروٹوکول اور گاڑیاں انکے حوالے کیں۔ پولیس اہلکاروں نے نئے گورنر کی رہائشگاہ کی حفاظتی ذمہ داریاں بھی سنبھال لی ہیں گزشتہ روز گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو چودہ سال بعد عہدے سے ہٹادیا گیا اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان سعیدالزماں صدیقی کو گورنر سندھ بنا دیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں