06

کوئی ہمدردساتھ نہ رہا، پی ٹی آئی کو زبردست دھچکا

کوئی ہمدردساتھ نہ رہا، پی ٹی آئی کو زبردست دھچکا

لاہور(پرائم نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے انتخابی اتحاد میں شامل کرنے سے انکار پر تحریک انصاف سے عوامی تحریک اورمسلم لیگ ق کی دوریاں بڑھ گئیں، شیخ رشید بھی عمران خان کو نہ منا سکے۔ ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل طاہرالقادری اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں شجاعت اور پرویزالہیٰ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ذریعے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پیغام بھجوایا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں اتحاد بنا کرالیشن میں حصہ لیا جائے اور سیٹوں کی ایڈ جسٹمنٹ بھی ابھی ہی کرلی جائے مگر عمران خان نے انکار کردیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے عمران خان سمیت کچھ پارٹی رہنماؤں کا خیال ہے کہ ان دونوں پارٹیوں کا اپنا کوئی ووٹ بینک نہیں اس لئے وہ تحریک انصاف کا پلیٹ فارم استعمال کرنا چاہتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں