1

ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت خطرے میں… مشعل اوبامہ امریکہ کی اگلی صدر ہوں گی؟ اہم فیصلہ سنا دیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت خطرے میں… مشعل اوبامہ امریکہ کی اگلی صدر ہوں گی؟ اہم فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) امریکی صدارتی انتخاب میں ہیلری کلنٹن کی شکست کے کچھ گھنٹوں بعد ہی 2020 کےصدارتی انتخاب کیلئے مشیل اوباما کا نام سامنے آ گیاہے. غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی روابط کی ویب سائٹس پر کسی نے مشعل اوباما کو آمادہ کرنا شروع کردیا ہےکہ وہ آئندہ صدارتی انتخاب میں ضرور شمولت اختیار کریں، تو کسی نے کہا کہ اس وقت مشیل اوباما کیلئے 2020 کا انتخاب جیتنےکیلئے بہترین ماحول موجود ہے. مشیل اوباما سیاسی منظر نامے میں ایک مقبول شخصیت ہیں.گیلپ سروے کے مطابق ان کی مقبولیت 64 فیصد ہے اوریہ اوسط ڈونلڈ ٹرمپ، ہیلری کلنٹن اور اپنے شوہر اوباما سے زیادہ ہیں.

خیال رہے کہ امریکی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شہرت ڈانوا ڈول ہوچکی ہے اورامریکہ کی کئی ریاستوں میں ان کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں، دوسری طرف امریکی انتخابات کے حیرت انگیز نتائج سامنے آنے کے بعد امریکی کانفرنس میں پہلی بار بڑی تعداد میں چار بھارتی نژاد امریکی شہری کانگریس کے رکن کی حیثیت سے منتخب ہو گئے. غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پانچویں رکن کے انتخابی نتائج کی دوبارہ گنتی جاری ہے. 51 سالہ کملا حارث دو مرتبہ کیلیفورنیا میں اٹارنی جنرل رہ چکی ہیں. انہوں نے اپنی ہی ریاست سے سینیٹ کی نشست حاصل کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں