1

’’کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی‘‘ پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاوضے میں کتنا اضافہ کردیا؟ آپ بھی جانئے

’’کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی‘‘ پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاوضے میں کتنا اضافہ کردیا؟ آپ بھی جانئے

لاہور ( پرائم نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کو دلچسپ بنانے کیلئے فرسٹ کلاس میچ کی فیس میں دس ہزار روپے فی میچ اضافہ کر دیا ہے، یہ فیصلہ ایسے وقت میں ہوا جبکہ ملک کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی چھٹے مرحلے میں تھا. پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش پریمئر لیگ کے لئے اپنے پندرہ سے زائد کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیاہے. پاکستانی کرکٹ ٹیم پہلے ہی نیوزی لینڈ کے دورے پرہے، اس طرح تقریباً دو درجن سے زائد کھلاڑی کا بیرون ملک ہونے کی وجہ سے قائداعظم ٹرافی کی کشش اور اہمیت کم ہوتی نظر آ رہی ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سیزن کے دوران صف اول کے کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش پریمئر لیگ کے دوران ریلیز کرنے کی بازگشت لاہور میں گورننگ بورڈ اجلاس میں سنائی دی. ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کو پرکشش بنانے کیلئے فرسٹ کلاس میچ کی فیس میں دس ہزار فی میچ اضافہ کر دیا ہے. اس وقت ریجن کے کھلاڑی کو ایک فرسٹ کلاس میچ کیلئے پندرہ ہزار روپے ملتے ہیں، یہ رقم بڑھ کر 25 ہزار روپے ہو جائے گی. ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ ریجن کےونڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہرٹیم چار گیسٹ کھلاڑی کھلاسکتی ہے. پی سی بی گیسٹ کھلاڑیوں کو کھلانے کے معاملے کو لازمی قرار دیناچاہتا تھا تاہم کے سی سی اے کے صدر پروفیسر اعجاز نےاس تجویز کو رد کردیا اور کہا کہ یہ استحقاق ریجن کے پاس ہونا چاہیئے کہ وہ گیسٹ کھلاڑی کہلا سکتے ہیں یا نہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں