74

ریحام خان کے عمران خان کی ذاتی زندگی پر تابڑ توڑ حملوں پر کپتان نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

ریحام خان کے عمران خان کی ذاتی زندگی پر تابڑ توڑ حملوں پر کپتان نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

اسلام آباد (پرائم نیوز) نجی ٹی وی پروگرام کے میزبان نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سے بات چیت کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ آپ کی سابق اہلیہ ریحام خان آپ پر تابڑ توڑ حملے کر رہی ہیں اور کچھ ٹی وی چینلز ان کی خبروں کو مسلسل نشر کر رہے ہیں اور اس میں آپ کی ذاتی زندگی کو بار بار زیر بحث لایا جا رہا ہے تو اس میں آپ کا کیا موقف ہے اور کیا یہ تمام الزامات درست ہیں؟

میزبان کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا مجھے بتاییں کہ میری ذاتی زندگی کے بارے میں خبریں کوئی قومی مسئلہ ہے؟ یا اس سے کوئی قومی سلامتی لیک ہو گئی ہے؟ عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی کسی کی ذاتی زندگی کے بارے میں کوئی بات نہیں کی، اگر کی ہے تو لا کر دکھائیں. ریکارڈ پر ہے کہ میں ہمیشہ ذاتی زندگیوں پر بات چیت کرنے سے گریز کرتا ہوں. عمران خان کا کہنا ہے کہ کبھی کسی نے نواز شریف، شہباز شریف یا کسی اورکی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی ہے؟ ان کی ذاتی زندگی میں کئی چیزیں رہی ہیں لیکن کبھی کسی نے بات نہیں کی. آپ کوئی ایک ثبوت دکھا دیں کہ ہم نے کبھی کسی کی ذاتی زندگی پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی ہو؟ عمران خان نے کہا ہے کہ ذاتی زندگی انتہائی الگ ہوتی ہے. اگر چینلز میں جرات ہے تو کبھی نواز شریف، شہباز شریف یا کسی اور کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کر کےدکھائیں، یہ سب میرے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور یہ ایک پلاننگ کے تحت ہو رہا ہے. میں نے ریحام خان سے علیحدگی کے بعد آج تک اس کے بارے میں ایک جملہ بھی نہیں کہا.

اپنا تبصرہ بھیجیں