1

انتہائی افسوسناک خبر… پاکستان رینجرز کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار… شہادتیں.. حادثے کی وجہ بھے سامنے آ گئی

انتہائی افسوسناک خبر… پاکستان رینجرز کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار… شہادتیں.. حادثے کی وجہ بھے سامنے آ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) اسلام آباد موٹروے پر تیزرفتاری کی وجہ سے پاکستان رینجرز کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 رینجرز اہلکار شہید جبکہ دس زخمی ہو گئے ہیں، موٹروے پولیس کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد موٹروے پر تیز رفتاری کی وجہ سے پاکستان رینجرز کی گاڑی الٹنے سے تین اہلکار شہید جبکہ 10 زخمی ہو گئے ہیں. ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے. پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی کو حادثہ ایم ون ٹائی راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا.

دوسری طرف منگھوپیر میں رینجرز سے مقابلے میں دہشت گرد مارے گئے. ترجمان رینجرز منگھو پیر میں رینجرز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا. موجود دہشتگردوں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کی. ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک سپاہی زخمی ہو گیا. جوابی کاروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے ہیں. رینجرز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور ایک بار پھر فائرنگ کے تبادلے میں مزید دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے. ترجمان رینجرز کے مطابق مارے گئے ملزمان کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے. جن سے بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد ہوا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں