02

ڈاکٹر عشرت العباد سےعہدہ کیوں چھین لیا گیا؟ بڑی وجہ سامنےبھی آگئی

ڈاکٹر عشرت العباد سےعہدہ کیوں چھین لیا گیا؟ بڑی وجہ سامنےبھی آگئی

کراچی (پرائم نیوز) چودہ سال تک گورنر سندھ کے عہدے پر رہنے والے عشرت العباد کی دہری شہریت کا معاملہ ان کی رخصتی کی وجہ بنا، مصطفیٰ کمال کے الزامات پر شدید ردعمل بھی معاملہ بگاڑنے کا سبب بنا.مزید تفصیلات کے مطابق چودہ سال تک سندھ پر راج کرنے والے گورنر کی اچانک تبدیلی ملک کی سب سے بڑی خبر بن گئی۔ عشرت العباد چند ہفتے پہلے تک نہایت مستحکم گورنر تھے لیکن پھر پاک سر زمین پارٹی کے رہنماء مصطفیٰ کمال نے ان پر دہری شہریت کا الزام لگا دیا.

دو ہزار دو میں عہدہ سنبھالنے والے عشرت العباد کی توثیق تین صدور نے کی۔ انہوں نے بطور گورنر سندھ چھ وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا۔پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ کے مطابق عشرت العباد ایم کیو ایم کے بانی کے انتہائی قریب رہے اور متحدہ اور مقتدر قوتوں کے درمیان پل کا کردار بھی نبھاہتے رہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں