1

صبح سویرے بری خبر آ گئی… لاہور میں خوفناک واقعہ، مزدور نشانہ بن گئے، ہلاکتیں

صبح سویرے بری خبر آ گئی… لاہور میں خوفناک واقعہ، مزدور نشانہ بن گئے، ہلاکتیں

لاہور( پرائم نیوز) لاہور کے راوی روڈ پر واقع گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 مزدور جھلس کر ہلاک ہو گئے. تفصیلات کے مطابق لاہور کے راوی روڈ پر واقع کپڑے کی ایک فیکٹری مین آج صبح سویرے آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکڑی کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا. واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو اہلکاروں کی ٹیمیں موقع پر ہی پہنچ گئیں. فائر بریگیڈ کی طرف سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں. آتش زدگی کے اس واقعے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے، ایک کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے. جاں بحق ہونے والے مزدروں کی شناخت جاوید اور جہانزیب کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی خضرکی حالت بھی تشویشناک ہے جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں