1

ٹرمپ کو یہ کام ہر حال میں کرنا ہی ہو گا… ایران نے بڑی دھمکی دے دی

ٹرمپ کو یہ کام ہر حال میں کرنا ہی ہو گا… ایران نے بڑی دھمکی دے دی

تہران (پرائم نیوز) ایرانی حکام نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ کی گئی ڈیل کی پاسداری کرنا ہوگی. غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے واضح کردیا گیا ہے کہ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ کی گئی نیوکلیئر ڈیل کو عالمی معاہدے کے طور پر پاسداری کرنا ہوگی. ایران کی طرف سے مزید کہا گیا کہ ٹرمپ کے دورہ اقتدار میں ان تعلقات کی بنیاد نیو کلیئر ڈیل کے مابین اچھے اور خواشگوار تعلقات کی امید ہے تاہم ان تعلقات کی بنیاد نیو کلیئر ڈیل پر ہو گی. آج امریکا میں ہونے والے 45ویں صدراتی انتخابات میں عوام نے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو اگلے 4 سال کیلئے اپنا صدر منتخب کر لیا ہے، ٹرمپ کی کامیابی پر کہیں سے مبارکباد کے پیغامات آ رہے ہیں تو کئی ممالک نے ان کی کامیابی پر شدید تحفظات اور افسوس کا اظہار کیا ہے. جرمن وزیر دفاع نے اپنے پیغام میں ٹرمپ کی کامیابی کو بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ صدارت کیلئے موزوں شخصیت نہیں ہیں.

دوسری طرف ہیلری کلنٹن کے بہت سے حامیوں نے بھی انتخابی نتائج آنے کے بعد امریکا سے کینیڈا شفٹ ہونے کے بارے میں سوچ بچار کا آغاز کر دیا ہے. ایران کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کو چاہیئے کہ وہ ایران کے ساتھ کی گئی نیو کلیئر ڈیل کی عالمی معاہدے کے طور پر پاسداری کریں.

اپنا تبصرہ بھیجیں