1

فیس بک نے انٹر نیٹ مہیا کرنے والی کمپنیوں پرخطرے کی گھنٹی لٹکا دی

فیس بک نے انٹر نیٹ مہیا کرنے والی کمپنیوں پرخطرے کی گھنٹی لٹکا دی

لاہور (پرائم نیوز) فیس بک نے انٹرنیٹ سروسز دینے والی کمپنیوں کے لیے بری خبر سنادی .ڈیٹا سنٹر آلات کی انڈسٹری کے بعد فیس بک نے اب 599 ارب ڈالر کی ٹیلی‌کام‌ آلات کی مارکیٹ کو بھی اپنا ہدف بنادیا.پچھلے ہفتے فیس بک کی طرف سے اپنے منصوبوں کی تفصیلات جاری کی اور اس میں ایک نیا کمپیوٹر نیٹ ورک بھی جاری کیا گیا ہے.

اصل میں یہ ایک اوپن سیلو لر وائر لیس نیٹ ورک ڈیزائن دینے کا منصوبہ ہے اس کے لیے فیس بک نے وویجر نامی ایک سوئچ کا اعلان بھی کیا ہے جو کہ ای کا وائٹ باکس ٹرانسپوںدر ہوگا اور اوپن پیکٹ آپٹیکل نیت ورکس کی مدد سے یہ ڈیوائس کو کام کرنے کا موقع بھی دے گا.آپیٹیکل نیٹ ورکس انتہائی تیز رفتار رکھتے ہیں جو کہ روایتی کاپر وائر کی بجائے لائٹ پلسز سے ڈیٹا ٹرانسفر کرلیتے ہیں.فیس بک کے منصوبہ کے مکمل ہونے کے بعد دوسری انٹرنیٹ سروسز کمپنیوں کو بڑی دشواری کاسامنا کرسکتا ہے کیونکہ ان سے صارفیں کی تعداد میں کافی کمی آجائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں