1

پہلے آپ میری بات مانیں پھر آپکا کام بھی ہوجائیگا،معروف اداکارہ کا کپتان کو اہم مشورہ

پہلے آپ میری بات مانیں پھر آپکا کام بھی ہوجائیگا،معروف اداکارہ کا کپتان کو اہم مشورہ

لاہور (پرائم نیوز) وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک کو پی ٹی آئی کے لیے گانا بنانے سے روک دیا ان کی کہنا تھا کہ جب تک پی ٹی آئی کلچرل ونگ نہیں بنتا میرے شوہر کوئی نیا گانا نہیں بنائیں گے.اداکراہ وینا ملک کے شوہر جو کہ پہلے پی ٹی آئی کے جلسوں میں گلوکار کے طور پر گاتے تھے انہوں نے اسلام آباد کے جلسے کیلیے ایک نیا گانا “آوّ بدل دیں ہم زمانے کو”ریکارڈ تو کروایا تھا جس نے جلسے میں کارکنوں اور عہدیدارن میں خوب مقبولیت سمیٹی.

وینا ملک کا کہنا تھا کہ جب تک عمران خان پارٹی میں کلچرل ونگ کا قیام عمل میں نہیں لاتے تب تک ان کے شوہر اسد خٹک تب تک پارٹی کے لیے کوئی گانا ریکارڈ نہیں کروائیں گے.وینا ملک نے مزید کہا کہ اگر عمران خان پارٹی میں کلچرل ونگ کا قیام نہیں لاتے تو وہ اپنی خدمات مفت میں دیں گی اور ساتھ ہی ساتھ پارٹی کے لیے فری لانس کام بھی کریں گی. انہوں نے کہا کہ کلچرل ونگ کی زمہ داری مجھے سونپ دی جائےتاکہ وہ اس سے متعلق معاملات کو سرانجام دے سکیں .وینا ملک نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کی وہ عطاءاللہ عیسٰی خیلوی،ابرارالحق .ملکو اور حمزہ علی عباسی کو بھی کلچرل ونگ کا حصہ بنا دیں.اس سے ان کا کافی بوجب کم ہونے کے ساتھ ساتھ ان اداکاروں اور گلوکاروں کی مدد سے مکلمل پروگرام کا ایتمام بھی ہو جایا کرے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں