1

عوام کے لیے بری خبر…21 نومبر کے بعد یہ چیز مہیا نہیں ہوگی

عوام کے لیے بری خبر…21 نومبر کے بعد یہ چیز مہیا نہیں ہوگی

اسلام آباد (پرائم نیوز) ایل پی جی ڈسٹری بیورزایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ پولیس کی بھتہ خوری اور ایل پی جی ریٹیلرز کے خلاف کریک ڈاوّن بند نہ کیا گیا تو 21 نومبر 2016 کو خیبر سے کراچی تک کی ایل پی جی کی سپلائی بند کردی جائے گی.ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس پچھلے روز ہوا اوراس میں تمام مرکزی اور صوبائی عہدیداران شریک ہوئے.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عرفان کھوکھر نے حکومت کو 14 دن کا الٹی میٹم دیا اور کہا کہ ایل پی جی دکانوں سے پولیس کی بھتہ خوری اور سول ڈیفنس کی بدمعاشی ختم نہ کی گئی یا ان کا کریک ڈاوّن بند نی کیا گیا تو 21 نومبر 2016 کو خیبر سے کراچی تک کی ایل پی جی کی سپلائی بند کردی جائے گی.

ایل پی جی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان نزیر کاہلوں نے کہا کہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اور دکانداروں کا معاشی قتل نہ ختم ہوا تو ہم پورے ملک سے ایل پی جی پلانٹس پر گیس مہیا کرنے والے ایل پی جی ٹینکرز اوع باعّزر کا پہیہ جام کر دیں گے.ایل پی جی کی انڈسٹری کے لیے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں جو عوام تی سستی گیس پہنچانتے ہیں.ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹری بیوٹرز ایساسی ایشن کے ساتھ ساتھ ایل پی جی ٹرانسپورٹ بھی 14 دن پہیہ جام ہڑتال کرے گی.عوامی رکشہ یونین کے سابق چیئرمین مجید غوری نے کہا کہ ہماس مشکل گھڑی میں ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے ساتھ ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں