1

ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد عائشہ عمر کیا نیا کرنے جا رہی ہیں؟ مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد عائشہ عمر کیا نیا کرنے جا رہی ہیں؟ مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

کراچی ( پرائم نیوز) پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کا شمار ملک کی دلکش اور خوبصورت خواتین میں ہوتا ہے اور ان کی طرح فٹ اور حسین نظر آنے کا خواہشمند کون نہیں ہو گا؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 35 سالہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت جلد صحت سے متعلق ایک شو کی میزبانی کرنے والی ہیں اور اب لگتاہے کہ شوز دیکھنے والی تمام خواتین عائشہ عمر جیسی دلکش نظر آنے کیلئے پر جوش ہیں.ان کا کہنا ہےکہ اس وقت میں 2 شوز میں کام کر چکی ہوں جن کی میں میزبانی کروں گی، ان شوز کاتعلق ٹی وی اور انٹرنیٹ سے ہو گا، میں اپنا ایک ہیلتھ شو شروع کرنے جا رہی ہوں، جس کی چار قسطیں بہت جلد نشر کردی جائیں گے. یہ تمام قسطیں ٹی وی پر نشر ہونے کی بجائے انٹرنیٹ پر براڈ کاسٹ کی جائیں گی.

عائشہ عمرنے کہا ہے کہ یہ ویڈیوز انٹرنیٹ کیلئے بنائی گئی ہیں، دو سے تین منٹ کی یہ ویڈیوز بہتر زندگی کیلئے ضروری ہیں. اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا، جس کے بعد انہوں نے متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کیا جن میں ’’ڈولی کی آئے گی بارات‘‘ ’’زندگی گلزار ہے‘‘ ’’بلبلے‘‘ اور ’’تنہائی‘‘ شامل ہیں. انہوں نے پاکستان کی کامیاب فلم ’’کراچی سے لاہور‘‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا.عائشہ نے اداکاری کےساتھ ساتھ گلوکاری میں بھی اپنی قسمت آزمائی، 2012 میں انہوں نے اپنی 2 البم ریلیز کیں جن میں ’’چلتے چلتے‘‘ اور ’’خاموشی‘‘ شامل ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں