1

ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کیلئے انتہا پسند بھارتی مندروں میں کیا کرتے رہے؟ ہندو ٹرمپ کو کیوں پسند کرتے ہیں؟ شرمناک وجہ سامنے آ گئی

ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کیلئے انتہا پسند بھارتی مندروں میں کیا کرتے رہے؟ ہندو ٹرمپ کو کیوں پسند کرتے ہیں؟ شرمناک وجہ سامنے آ گئی

اسلام اباد ( پرائم نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 45ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ ہیلری کلنٹن کو ان کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا. ڈونلڈ ٹرمپ مسلمان مخالف بیانات کے حوالے سے پوری دنیا میں مقبول ہوئے تھے. اس حوالے سے ایک اور بات سامنے آئی ہے کہ ان کے مسلمان مخالف بیانات کے باعث ہندوستان میں بے حد مقبول ہوئے اور نہ صرف بھارتی نژاد امریکی ان کی حمایت میں پیش پیش رہے بلکہ ممبئی میں ہندو انتہا پسند ان کی کامیابی کیلئے پوجا پاٹھ میں بھی مصروف ہیں. انتہا پسند سوچ کے حامل ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ترمپ کوانتہا پسند ہندو پسند کرتے ہیں، اب امریکہ میں فائنل مقابلے کا آغاز ہوا تو ٹرمپ کی کامیابی کیلئے بھارت میں پوجا پاٹھ کی جاتی رہی، ممبئی کے مندر میں ٹرمپ کیلئے خصوصی پوجا رکھی گئی.

خیال رہے کہ ٹرمپ اسلام کے خلاف ذہنیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں. ایک بار نہیں کئی بار ٹرمپ کھل کر سامنے آئے ہیں اور مسلمانوں کوبری طرح ذلیل کیا. کبھی اپنے جلسوں میں نقاب پوش خواتین کو نکالا گیا تو کبھی صدر بننے کے بعد امریکہ میں موجود مساجد کو بندکرنے کا اعلان کیا. ٹرمپ کی ذہنیت کے مطابق دنیا میں کہیں بھی ہونے والی دہشت گردی کا تعلق صرف اور صرف اسلام اور مسلمانوں سے ہی ہو سکتا ہے. موجودہ صدر کا کہنا ہے کہ میں صدر بننے کے بعد مسلمانوں پر حتمی المقدور رکاوٹیں پیدا کروں گا. بین الاقوامی سیاست پر گہری نظر رکھنے والوں کے مطابق پوری دنیا پر اثر انداد ہونے والے امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں