05

قمرزمان کائرہ کے شریف خاندان کی فیکٹریوں اور جائیداد پر بڑے انکشافات

قمرزمان کائرہ کے شریف خاندان کی فیکٹریوں اور جائیداد پر بڑے انکشافات

لاہور(پرائم نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے شریف خاندان نے دبئی کی فیکٹری فروخت نہیں کی بلکہ اس کے ذریعے قرض حاصل کیا گیا، وزیراعظم سے سوال کہ دبئی کی فیکٹری کس کو بیچی؟ قمرزمان کائرہ نے کہا لندن فلیٹس کے بارے میں شریف خاندان ٹی وی انٹرویوز میں سب مان چکا ہے، سپریم کورٹ میں پروجیکٹر کے ذریعے ٹاک شوریکارڈ کا حصہ بنے، مریم نے انٹرویو میں تسلیم کیا تھا کہ انکی کوئی جائیداد نہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹرعارف علوی نے کہا شریف خاندان کے لندن فلیٹس کے بارے میں دیئے گئے بیانات میں تضاد ہے، سرکاری دستاویزات کے مطابق 2004 میں فلیٹس گروی رکھ کر لون لیا گیا، سپریم کورٹ میں ہم نے پٹیشن کے ساتھ 500 صفحات پرمشتمل دستاویزات لگائی تھیں، تحریک انصاف کے رہنما میڈیا پر پیپرز دکھانے کے بجائے عدالت میں ثبوت پیش کریں، ان کے وکیل حامد خان کورٹ میں کئی دفعہ بتا چکے ہیں کہ ان کے پاس ثبوت نہیں ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں