1

ایشوریا رائے کے نئے کارنامے سے بچن خاندان میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی، ایسی حرکت کر ڈالی کہ پورے بھارت میں تہلکہ مچ گیا

ایشوریا رائے کے نئے کارنامے سے بچن خاندان میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی، ایسی حرکت کر ڈالی کہ پورے بھارت میں تہلکہ مچ گیا

ممبئی ( پرائم نیوز) بھارتی اداکار ایشوریا رائے کے نئے متنازع فوٹو شوٹ نے ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی تصاویر کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے سوشل میڈیا پرطوفان برپا کر دیا ہے.

تفصیلات کے مطابق بیٹی کی پیدائش کے بعد فلم نگری میں واپسی کرنے والی بالی ووڈ ایشوریا رائے بچن نے بے شمار فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ اداکارہ فلموں میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے مشہور ہیں اور حال ہی میں کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ بے باک مناظر کے باعث انہیں ہر طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن سنسر بورڈ نے فلم سے رنبیر کپور اور ایشوریا رائے بچن کے قابل اعتراض مناظر نکال دیے تھے.

ایشوریا رائے بچن کی ہار پر بازار کے کورپیج پر نئی تصویرسے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے اور انہیں مختلف حلقوں کی طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم شادی سے پہلے ایشوریا رائے بچن اس قسم کی فوٹو شوٹ سے دور رہتی تھیں.

خیال رہے کہ کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں رنبیر کپور، فواد خان ، ایشوریا رائے بچن اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں