1

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ہر پاکستانی کا دل جیت لیا، ریٹائرمنٹ سے پہلے ہی دھماکے دار اعلان کر دیا

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ہر پاکستانی کا دل جیت لیا، ریٹائرمنٹ سے پہلے ہی دھماکے دار اعلان کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) سپہ سالار کا ایک اور بڑا بیان سامنے آ گیا ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں کو پھر للکار دیا. انہوں نے کہا ہے کہ مغربی سرحد پر دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، دشمن نے اسٹریٹجک غلطی کی تو بھر پور جواب دیا جائے گا. آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےکھاریاں میں فیلڈ ایریا کا دورہ کیا، جنگی مشقوں کا جائزہ لیا، ورچوئل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا معائنہ بھی کیا، جنگی مشقوں میں فوری ردعمل کے بارے میں مواصلاتی و سائبر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا.

مشقوں میں مصروف جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے سپہ سالار نے واضح کیا ہے کہ دشمن کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیار رہنا ہوگا. پاک فوج کے عزم کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے، دشمن جان لے کہ ملک بھر میں خصوصاً مغربی سرحد پر دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، دشمن نے اسٹریٹجک غلطی کی تو بھر پور جواب دیا جائے گا. جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ جنگی مشقوں سے فوج کی پیشہ ورانہ تیاری کے مقاصد حاصل کئے گئے اور حربی تیاریوں پر اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے. انہوں نے جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے رات فیلڈ ایریا میں بسر کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں