1

عشرت العباد کی چھٹی… نیا گورنر سندھ کون ہو گا؟ بڑی شخصت کا نام سامنے آ گیا

عشرت العباد کی چھٹی… نیا گورنر سندھ کون ہو گا؟ بڑی شخصت کا نام سامنے آ گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے. سعید الزماں صدیقی کو گورنر بنانے کا فیصلہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور صدر مملکت کے درمیان مشاورت کے بعد کیا گیا ہے. سعید الزماں صدیقی نے کہا ہے کہ کوشش ہو گی صوبے میں امن و امان قائم کروں، اللہ کامیابی دے گا. ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رہنماؤں نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کئے، میرا خیال ہے کہ اسی وجہ سے عشرت اللہ کی چھٹی کرائی گئی ہے. جسٹس (ر) الزماں صدیقی سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں. سعید الزماں صدیقی 2008 میں سابق صدر آصف علی زرداری کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے صدارتی امیدوار تھے. جسٹس (ر) سعید الزماں 1980 میں رکن الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت دیگر اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں. انہوں نے پرویز مشرف کے پی سی او کے تحت حلف اُٹھانے سے انکار کیا تھا.

خیال رہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد خان 27 دسمبر 2002 سے گورنر سندھ کے عہدے پر فائز ہیں جو ملک میں کسی بھی گورنر کی سب سے طویل مدت ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں