04

شیخ رشیدنے دوستی کا حق ادا کر دیا، کپتان کے لئے تمام حدیں پارکردی

شیخ رشیدنے دوستی کا حق ادا کر دیا، کپتان کے لئے تمام حدیں پارکردی

اسلام آباد (پرائم نیوز) شیخ رشید اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی پارلیمنٹ کی راہداری میں چلتے چلتے ملاقات ہوئی جس میں عمران خان کو لے کر دونوں سیاست دانوں میں دلچسپ مکالمہ بھی ہو ا جس میں انہوں نے خورشید شاہ کے آگے ہاتھ جوڑ کر عمران خان کی مخالفت نہ کرنےکی اپیل کردی.مزید معلومات سے پتا چلہ کہ پالیمنٹ کی راہداری میں ملاقات کے دوران شیخ رشید اور خورشید شاہ کے درمیان عمران خان کے متعلق دلچسپ مکالمہ ہو ا جس میں شیخ رشید نے خورشید شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شاہ جی آ پ عمران خان کی مخالفت چھوڑ کیوں نہیں دیتے ؟ اس بات پرخورشید شاہ نے جواب دیا کہ میں سیاست دان ہوں بے غیرت نہیں ہوں جس کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان بھی بے غیرت نہیں غیرت مند سیاست دان ہیں شاہ صاحب.

اپنا تبصرہ بھیجیں