1

ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوتے ہی بڑے نقصان کا شکار

ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوتے ہی بڑے نقصان کا شکار

واشنگٹن ( پرائم نیوز) امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی واضح ہونے کے بعد امریکیوں کی بڑی تعداد کینیڈا کی طرف روانہ ہو گئی ہے، امیگریشن کیلئے درخواستوں کی بھرمار بھی ہو گئی. امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں صدارتی انتخابات کے غیر متوقع نتائج اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ واضح برتری سے دلبرداشتہ امریکیوں کی بڑی تعداد نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور کینیڈا کی طرف رخ کر لیا. پڑوسی ملک کی امیگریشن کیلئے بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کرا دی گئی ہیں. دوسری طرف جیسے جیسے انتخابی نتائج واضح ہوتے گئے، ہیلری کلنٹن کے حامیوں کی مایوسی میں بھی اضافہ ہوتا گیا، ڈیمو کریٹ امیدوار کے حامیوں کو سرعام روتے بھی دیکھا گیا ہے.

دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ کی برتری کی خبریں آتے ہی امریکی ڈالر کی قدر میں دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں کمی دیکھنے کو ملی ہے. برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک موقع پر امریکی ڈالر کی قدر جاپانی ین کے مقابلے میں 2 فیصد تک کم ہوئی. ایک موقع پر امریکی ڈالر 40-102 ین تک گر گیا جبکہ کچھ موقعوں پر اس کی قدر 480-105 تک بھی جا پہنچی اور انتخابی عمل کے دوران اس کی قدر میں مسلسل اتار چڑھاؤ ہوتا رہا. سوئس فرانکس کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 2-1 فیصد کم ہوا. اس کے علاوہ دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی اتار چڑھاؤ دکھائی دیا، یورو کی قدر میں 3-1 فیصد اضافہ ہوا اور ایک یورو 1163-1 ڈالر تک جا پہنچا.

اپنا تبصرہ بھیجیں