03

ایم کیو ایم لندن کی اب تک کی سب سے بُری خبرسامنے آگئی

ایم کیو ایم لندن کی اب تک کی سب سے بُری خبرسامنے آگئی

لندن (پرائم نیوز) متحدہ قومی موومنٹ لندن کے کنوینر ندیم نصرت کا کہنا ہے کہ تحریک اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے بنیادی اخراجات پورے کرنے میں شدید دشواریاں ہے۔ ایم کیوایم لندن پر برا وقت آگیا ہے.متحدہ قومی موومنٹ لندن کے کنوینر ندیم نصرت نے کارکنان اور ہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مالی بحران کے پیش نظر تحریک کی بھرپور مالی معاونت کریں۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہا کہ مالی بحران کے باعث ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے فون تین روز سے عدم ادائیگی پر بند ہیں جبکہ تحریک کے بنیادی اخراجات بھی پورے نہیں ہوپارہے ہیں. واضح رہے کہ ایم کیوایم میں دو دھڑے بنے کے بعد ایم کیوایم لندن میں شامل رہنماؤں اور کارکنان کی تعداد میں خاطر خوا کمی واقع ہوئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں