1

بریکنگ نیوز، آخر کار جیت مل گئی… ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 45ویں صدر منتخب ہو گئے

بریکنگ نیوز، آخر کار جیت مل گئی… ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 45ویں صدر منتخب ہو گئے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 45ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 264 ووٹ لے کر امریکی صدر منتخب ہو گئے ہیں انہیں حتمی نتیجے کے طور پر 4 ووٹ مزید درکار ہیں جبکہ ہیلری کلنٹن کو جیتنے کیلئے 52 ووٹ کی ضرورت ہے.

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 266 ووٹ لے کر حتمی طور پر وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کے قریب ہیں. ڈونلڈ ٹرمپ 1942 کو نیو یارک کے علاقے کوئینز میں پیدا ہوئے. 1968 میں اکنامکس میں ماسٹرز کرنے کے بعد وہ مین ہیٹن کی ایک بڑی بلڈنگ پراجیکٹ کمپنی سے جا ملے. جس کے بعد 1980 میں ٹرمپ نے اپنی بلڈنگ ڈویلپر کمپنی بنائی اور کچھ ہی عرصے میں وہ شہر کے بڑے بلڈرز میں شامل ہو گئے. تعلیمی اداروں میں بھی ٹرمپ نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس دوران وہ سماجی طور پر بھی سرگرم ہوتے نظر آئے. ٹرمپ کے اس پہلو کے ساتھ ساتھ وہ کئی بار لوگوں کی تنقید کا نشانہ بھی بنے. 2004 میں ڈونلڈ ٹرمپ رئلیٹی شو میں جلوہ گر ہوئے اور اس دوران انہوں نے کچھ پذیرائی حاصل کی اور کچھ حلقوں کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنے. شادی کے معاملے میں بھی ٹرمپ کی زندگی اتار چڑھاؤ میں مبتلا رہی، وہ اب تک تین شادیاں کر چکے ہیں جن میں سے 2 ناکام ہوئیں. خواتین کے بارے میں ٹرمپ خبروں کا حصہ بنے رہے انہیں پلے بوائے کا نام دیا گیا. انہوں نے ریسلنگ ایرینا میں بھی کئی بار لوگوں کو متوجہ کرنے کی کوشش کی. کاروبار اور میڈیا پر آنے کے بعد ٹرمپ نے سیاست کی طرف رخ موڑ لیا اور 2015 میں انہیں ریپبلکن کی طرف سے صدارتی امیدوار نامزد کر دیا گیا. جس کے بعد 19 جولائی 2016 کو ڈونلڈ ٹرمپ باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار بن گئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں