1

’’ٹرمپ بمقابلہ ہیلری‘‘ کس صدارتی امیدوار کا پلڑا بھاری ہے؟ جیتنے کیلئے ہیلری کو کتنے اور ٹرمپ کو کتنے ووٹ درکار ہیں؟ دھماکے دار خبر آ گئی

’’ٹرمپ بمقابلہ ہیلری‘‘ کس صدارتی امیدوار کا پلڑا بھاری ہے؟ جیتنے کیلئے ہیلری کو کتنے اور ٹرمپ کو کتنے ووٹ درکار ہیں؟ دھماکے دار خبر آ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) امریکہ کے صدارتی امیدواروں ٹرمپ اور ہیلری میں سخت مقابلہ زورو شور سے جاری ہے جس میں اب تک کی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترمپ کا پلڑا بھاری ہوتا نظر آ رہا ہے. گراف کے مطابق ہیلری کو جتنے کیلئے 55 جبکہ ٹرمپ کو جیتنے کیلئے صرف 16 ووٹ کی ضرورت ہے.

خیال رہے کہ امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ ارب پتی سہی، ہیلری انتخابی اخراجات کی دوڑ میں ان سے بہت آگے نکل گئیں، ڈیمو کریٹ امیدوار نے اپنی انتخابی تشہیر پر مخالف سے دوگنا زیادہ رقم خرچ کر ڈالی. غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدارتی انتخاب کیلئے ہیلری کوڈ نرز نے دل کھول کر فنڈز دیے اور انہوں نے خرچ بھی ویسے ہی کئے جبکہ ٹپی کے ڈونرز نے کچھ زیادہ سخاوت کا مظاہرہ نہ کیا اور وہ بھی اس حوالے سے سخاوت نہ دکھا سکے. ہیلری کلنٹن نے صدارتی انتخاب کیلئے ایک ہزار 68 ملین یعنی ایک ارب ڈالرز سے زیادہ کا فنڈ اکھٹا کیا، جس میں سے 8 سو 97 ملین ڈالرز انتخابی مہم پر خرچ کر ڈالے.

دوسری جانب ٹرمپ کی مہم کیلئے 572 ملین ڈالرز کی فنڈز ہوئی، جن میں سے 429 ملین ڈالرز کے اخراجات کئے گئے. دونوں امیدواروں کو سب سے زیادہ فنڈنگ انشورنس اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے ملی جہاں ہیلری کو 104 اور ٹرمپ کو 5 ملین ڈالرز کے فنڈز وصول ہوئے. وکلاء اور لابسٹس نے ہیلری کو 38 ملین ڈالرز کے فنڈز دیے جبکہ اس شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے ٹرمپ کو صرف 1 ملین ڈالرز عطیہ کیے. ٹی وی چینلز پر ہیلری کے 3 لاکھ 21 ہزار سے زائد اشتہارات چلے جبکہ ٹرمپ کے اشتہارات کی تعداد 99 ہزار رہی، ایک سال کے دوران ہیلری نے 219 جبکہ ٹرمپ نے 76 ملین ڈالرز کے اشتہارات دیے.

اپنا تبصرہ بھیجیں