02

نواز شریف کا ایک اور ریکارڈ قائم ، ایک اور خواہش پوری ہونے کا امکان،

نواز شریف کا ایک اور ریکارڈ قائم ، ایک اور خواہش پوری ہونے کا امکان

لاہور(پرائم نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت نومبر کے آخر میں ختم ہورہی ہے اور یہ میاں نواز شریف کے لئے پانچواں موقع ہوگا جب وہ پاک فوج کے سربراہ کا تقرر کریں گے.

وزیراعظم نواز شریف کو سب سے زیادہ مرتبہ آرمی چیفس کی تقرری کا اعزاز حاصل ہے اور اگر 1999 میں ان کی جانب سے جنرل مشرف کو ضیاء الدین بٹ سے تبدیل کرنے کی کوشش کو بھی گن لیا جائے تو یہ چھٹا موقع ہوگا جب نواز شریف چیف آف آرمی اسٹاف کا انتخاب کریں گے.

میاں نواز شریف نے ماضی میں جن آرمی چیفس کو منتخب کیا ان میں جنرل آصف نواز جنجوعہ ، جنرل وحید کاکڑ، جنرل پرویز مشرف، جنرل راحیل شریف ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں