1

ٹرمپ ٹاور میں جشن کا سماں…

ٹرمپ ٹاور میں جشن کا سماں…

اسلام آباد ( پرائم نیوز) انتخابی نتائج آنے سے پہلے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک میں اپنی رہائش گاہ ٹرمپ ٹاور میں جشن کا اہتمام کر لیا ہے، ان کے گھر کے باہر حامیوں کی بڑی تعداد موجود ہے جنہیں اس بات کا یقین ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بڑا اپ سیٹ کریں گے. ٹی وی چینلز پر ٹرمپ اور ہیلری کے الیکٹورل ووٹ کی تعداد دیکھ کر حامی نعرے بازی کرتے رہے.

دوسری طرف امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ ارب پتی سہی، ہیلری انتخابی اخراجات کی دوڑ میں ان سے بہت آگے نکل گئیں، ڈیمو کریٹ امیدوار نے اپنی انتخابی تشہیر پر مخالف سے دوگنا زیادہ رقم خرچ کر ڈالی. غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدارتی انتخاب کیلئے ہیلری کوڈ نرز نے دل کھول کر فنڈز دیے اور انہوں نے خرچ بھی ویسے ہی کئے جبکہ ٹپی کے ڈونرز نے کچھ زیادہ سخاوت کا مظاہرہ نہ کیا اور وہ بھی اس حوالے سے سخاوت نہ دکھا سکے. ہیلری کلنٹن نے صدارتی انتخاب کیلئے ایک ہزار 68 ملین یعنی ایک ارب ڈالرز سے زیادہ کا فنڈ اکھٹا کیا، جس میں سے 8 سو 97 ملین ڈالرز انتخابی مہم پر خرچ کر ڈالے.

دوسری جانب ٹرمپ کی مہم کیلئے 572 ملین ڈالرز کی فنڈز ہوئی، جن میں سے 429 ملین ڈالرز کے اخراجات کئے گئے. دونوں امیدواروں کو سب سے زیادہ فنڈنگ انشورنس اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے ملی جہاں ہیلری کو 104 اور ٹرمپ کو 5 ملین ڈالرز کے فنڈز وصول ہوئے. وکلاء اور لابسٹس نے ہیلری کو 38 ملین ڈالرز کے فنڈز دیے جبکہ اس شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے ٹرمپ کو صرف 1 ملین ڈالرز عطیہ کیے. ٹی وی چینلز پر ہیلری کے 3 لاکھ 21 ہزار سے زائد اشتہارات چلے جبکہ ٹرمپ کے اشتہارات کی تعداد 99 ہزار رہی، ایک سال کے دوران ہیلری نے 219 جبکہ ٹرمپ نے 76 ملین ڈالرز کے اشتہارات دیے.

اپنا تبصرہ بھیجیں