1

آئندہ سات دنوں میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ محکمہ موسمیات نے حیرت انگیز پیشن گوئی کر دی

آئندہ سات دنوں میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ محکمہ موسمیات نے حیرت انگیز پیشن گوئی کر دی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد حنیف کا کہنا ہے کہ سات دنوں کے اندر درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے سماگ دھند میں تبدیل ہو جائے گا، جس کے بعد بیماریوں میں کمی واقع ہو سکتی ہے. اس بات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. ڈاکٹر حنیف نے کہا ہے کہ سات دنوں کے اندر درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے. ان کا کہنا ہے کہ نومبر کے مہینے میں بارش کا امکان بہت کم ہے جب تک بارش نہیں ہو گی تب تک سماگ اور دھند کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا. ڈاکٹر حنیف کا کہنا ہے کہ بھارتی ہنجاب اور پاکستانی پنجاب میں چاول کی فصلوں کو جلانے کے باعث سماگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ دیگر وجوہات میں صنعتی آلودگی میں اضافہ بھی شامل ہے. ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مختلف صنعتوں میں ٹائر جلانے سے بھی آلودگی میں اضافہ رونما ہوا ہے جب تک اچھگی بارشیں نہیں ہوں گی تب تک مسئلہ مکمل طور پر ختم نہیں ہو گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں