01

پیپلز پارٹی کا ایک نیا کارنامہ ، حکومت نئی مشکل کا شکار

پیپلز پارٹی کا ایک نیا کارنامہ ، حکومت نئی مشکل کا شکار

اسلام آباد (پرائم نیوز) پیپلز پارٹی نے پاناما کا مقدمہ پارلیمنٹ میں ہی لڑنے کا اعلان کر دیا۔ خورشید شاہ نے کہاہےکہ عمران خان نے سپریم کورٹ جا کر حکومت کو مضبوط کیا.

پارلیمنٹ ہاؤس گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت خود چاہتی تھی کہ پاناما کا معاملہ سپریم کورٹ جائے اور لوگوں کے منہ بند ہوں۔ سیاست دانوں نے سپریم کورٹ جا کر اپنی داڑھی کسی اور کے ہاتھ میں دے دی ہے۔ ہم آج بھی اپنی بات پہ کھڑے ہیں کہ پاناما لیکس کا معاملہ پارلیمنٹ میں لڑیں گے.

ہم عوام کی عدالت پر یقین رکھتے ہیں۔ چیئرمین سینٹ نے ٹھیک کہا کہ پارلیمنٹ کا اپنا تحقیقاتی سسٹم ہونا چاہئے۔ شاہ جی نے نیوز گیٹ کی تحقیقات کیلئے حکومتی کمیشن کو آئی واش قرار دیا.اپوزیشن لیڈر کاکہنا تھا کہ پندرہ اکتوبر تک آرمی چیف کے نام آتے ہیں لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہوا۔ اپوزیشن لیڈر نے ہیلری کلنٹن کو اپنی فیورٹ قرار دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں