1

ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا.. وجہ بھی جانئے

ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا.. وجہ بھی جانئے

کوئٹہ ( پرائم نیوز) محکمہ داخلہ بلوچستان کی طرف سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی دارلحکومت کے تمام تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کیلئے بند کر دیا گیا ہے. نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مخصوص تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں‌ ایک ہفتے کیلئے معطل کر دی جائیں.

ڈی ای او کوئٹہ کی طرف سے تعلیمی اداروں کو بھجوائے گئے مراسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر اسکولوں کی سیکیورٹی ناگزیر ہے، اس لئے اسکولوں کی حفاظت پر مامور اہلکار اردگرد کے ماحول پرنظر رکھیں اور بغیر شناخت کسی بھی شخص کو اسکول‌ میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے، اسکول میں داخل ہونے کے بعد کسی بھی طالبعلم کو باہر جانے کی اجازت نہ دی جائے. دوسری طرف کیتھولک بورڈ آف ایجوکشین نے بھی تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ آئی ٹی اور ویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مطابق تدریسی عمل کو جزوی معطل کر دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں