1

’’نکاح چھپانا بہت مہنگا پڑ گیا‘‘ عمران خان نئی مشکل کا شکار… سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا سپریم کورٹ میں بڑا اقدام

’’نکاح چھپانا بہت مہنگا پڑ گیا‘‘ عمران خان نئی مشکل کا شکار… سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا سپریم کورٹ میں بڑا اقدام

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کو نئی مشکل نے گھیر لیا ہے. تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 2 ماہ تک اپنی شادی خفیہ رکھنے کے باعث نئی مشکل میں پھنس کر رہ گئے ہیں. نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اس بات کو جواز بنا کر سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری کی سیاسی جماعت پاکستان جسٹس پارٹی نے عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کر دیا ہے.

پاکستان جسٹس پارٹی کی طرف سے عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کانفرنس میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے دانستہ اپنی شادی کو 2 ماہ تک سب سے چھپا کر رکھا اور وہ قوم سے جھوٹ بولتے رہے. اس لئے عمران خان اب صادق اور امین نہیں رہے، انہیں نا اہل قرار دیا جائے. نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کچھ دنوں پہلے اپنی شادی سے متعلق ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اس راز سے پردہ اٹھا دیا تھا کہ ان کی شادی کو تقریباً 2 ماہ سے زائد عرصے تک چھپایا جاتا رہا.

اپنا تبصرہ بھیجیں