1

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کو جان سے مارنے کی دھمکی… مگر کہاں سے؟ تفصیلات منظر عام پر

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کو جان سے مارنے کی دھمکی… مگر کہاں سے؟ تفصیلات منظر عام پر

کراچی ( پرائم نیوز) ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضاکو قتل کرنے اور سندھ اسمبلی کو بم سے اُڑانے کی دھمکی کا خط موصول ہوا ہے. تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کا کہنا ہے کہ انہیں قتل کرنے اور سندھ اسمبلی پر حملے کی دھمکی کا خط موصول ہوا ہے. شہلا رضا نے کہا ہے کہ دھمکی آمیز خط سیٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی سے پوسٹ کیا گیا، خط پوسٹ کرنےوالوں نے اپنا نام اور ٹیلی فون بھی لکھا ہے.

شہلا رضا نے بتایا ہے کہ خط میں مجھ سے پچاس کروڑ روپے بھتے کا مطلالبہ کیا گیا ہے اگر بھتے کی رقم نہ ملی تو بے نظیر بھٹو کی طرح قتل کر دیا جائے گا. ان کا مزید کہنا ہے کہ دھمکی آمیر خط موصول ہونے کے بارے میں ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ اس خط سے متعلق بلاول اور اسپیکر سندھ کو بھی آگاہی دی جا چکی ہے. شہلا رضا نے کہا ہے کہ میں دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ہوں. دوسری طرف ڈی جی رینجرز سندھ کو اپنی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں