07

1 پیکٹ سگریٹ روزانہ پینے والوں کیلئے انتہائی بُری خبر، کونسا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے

1 پیکٹ سگریٹ روزانہ پینے والوں کیلئے انتہائی بُری خبر، کونسا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے

لاہور(پرائم نیوز)ماہرین کا کہنا ہےایک پیکٹ سگریٹ پینے سے انسانی جسم کو 17 اقسام کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق ایک پیکٹ سگریٹ سے پھیپھڑے ہی نہیں، گلے، نرخرے، منہ، مثانے،معدے اور جگر کے جینیاتی عمل کو بھی نقصان ہوتا ہے اور یہ تبدیلیاں مختلف اقسام کے 17 کینسروں کا خطرہ بڑھاتی ہیں۔سگریٹ نوشی کے نتیجے میں جینیاتی نقصان کے مکمل نقشے کا انکشاف نیو میکسیکو میں قائم لاس الاموس نیشنل لیبارٹریز کے سائنسدانوں نے پہلی بار کیا ہے۔اس سے پہلے سائنسدانوں کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ تمباکو نوشی آخر اتنے زیادہ اقسام کے کینسرز کی وجہ کیوں بنتی ہے۔ سائنسدانوں نے بتایا کہ تمباکو نوشی ڈی این اے کے بعض ٹشوز کو براہ راست نقصان پہنچاتی ہے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں