1

کتے اور گدھے کے گوشت کا زمانہ ہوا پرانا… بریانی‌ میں ایسے جانور کا استعمال کہ جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

کتے اور گدھے کے گوشت کا زمانہ ہوا پرانا… بریانی‌ میں ایسے جانور کا استعمال کہ جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

چینائی ( پرائم نیوز) بھارت میں بلیوں کو زندہ ابال کر بریانی بنا کر فروخت کرنے کا اسکینڈل دیکھنے کو ملا ہے. چنائے شہر کے پلاورام علاقے اور دیگر جگہوں پر چھاپے مار کر پولیس نے کھانے کی دکانوں سے 16 بلیاں بر آمد کی ہیں جنہیں چھوٹے پنجروں میں رکھا گیا تھا اوران میں سے کئی بلیوں کے جسم پر ناسور زدہ زخم تھے.اس کے بعد جانوروں کے حقوق پر کام کرنے والی ایک تنظیم پی ایف اے کے چار رضاکاروں نے اس کاروبار کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے اور خفیہ کیمرہ لگا کر اس کی ویڈیو فلم بھی بنا لی ہے. کیمرے میں بلوں کو ذبح کرنے کیلئے پنجرے سے نکالا جا رہا ہے. یہ ویڈیو پولیس کودی گئی جس کے بعد پولیس نے اپنی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے.
پلاورام پولیس اسٹیشن حکام کا کہناہے کہ لوگوں نے اپنی بلیاں غائب ہونے کی شکایات کی ہیں. اس کے بعد کھانے پینے کی دکانوں‌پر چھاپے مارے گئے جہاں بلیوں کو مٹن کا گوشت کہہ کر بریانی میں ڈال کر فروخت کیا جاتارہا.

بحال ہونے والی بلیوں کو پی ایف اے میں رکھا گیا جسکی حالت بہت بری ہے. ان میں سےبعض زخمی اور بعض کو ناسور ہو چکا ہے. پی ایف اے کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ چنائے میں رہنے والا ایک خانہ بدوش گروہ بلیوں کا گوشت کھاتا ہے لیکن خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بلیوں کا گوشت سرخ گوشت کے طور پر 60 روپے فی کلو کےحساب سے فروخت کیا جا رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں