05

قوت گویائی سے محروم پاکستانی نوجوان کا ایک بڑا کارنامہ کہ سب دیکھتے رہ گئے

قوت گویائی سے محروم پاکستانی نوجوان کا ایک بڑا کارنامہ کہ سب دیکھتے رہ گئے

نوشہرہ ورکاں(پرائم نیوز) قوتِ گویائی سے محروم پاکستانی لڑکے اور امریکی لڑکی نے انٹرنیٹ پردوستی کونکاح کرکے عمر بھر کے ساتھ میں بدل دیا ۔

مزید معلومات کےمطابق نوشہرہ ورکاں کے محلہ اسلام پورہ کے قوتِ گویائی سے محروم نوجوان راؤ احسن اشفاق کا زمیندار گھرانے سے ہے، اس کی انٹر نیٹ پر ایک امریکی دوشیزہ روز میری سے دوستی ہوگئی۔ کچھ ہی عرصے میں یہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی، دونوں نے ایک دوسرے کو جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔روز میری وعدے کے مطابق پاکستان پہنچی، لاہور میں دونوں رشتہ دار ملے اور پھر ان حسین لمحات کو یادگار بنانے کے لیے شمالی علاقہ جات روانہ ہوگئے۔احسن اشفاق کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ روز میری فی الحال پاکستان میں مختصر قیام کے بعد دوبارہ امریکا روانہ ہوجائے گی لیکن جلد ہی دونوں ایک ساتھ زندگی گزاریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں