1

عمران خان کی شادی 7 محرم کو ہوئی مگر اسے خفیہ کیوں رکھا گیا؟ جاوید ہاشمی نےنیا پنڈورا باکس کھول دیا

عمران خان کی شادی 7 محرم کو ہوئی مگر اسے خفیہ کیوں رکھا گیا؟ جاوید ہاشمی نےنیا پنڈورا باکس کھول دیا

ملتان ( پرائم نیوز) سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ اگر پانامہ لیکس پر وزیراعظم استعفیٰ دے دیں تو اس ملک کو فائدہ ہو گا نقصان نہیں کیونکہ آئین کے مطابق بھی ملک وزیراعظم نہیں بلکہ اسکی کابینہ چلاتی ہے. نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نےکہا ہے کہ پانامہ کا معاملہ اب سپریم کورٹ میں ہے اور اس میں نیا موڑ آیا ہے تاہم نواز شریف کو اس معاملے پر استعفیٰ دے کر اپنی پارٹی کی تربیت کرنی چاہیئے تھی کیونکہ یہ تاثر عام ہے کہ حکومت کے تمام فیصلے وہ خود اور ان کا خاندان کرتا ہے.

جاوید ہاشمی نے مزید کہا ہے کہ قومی سلامتی کی خبر لیک ہوئی اس کی بھی تفصیلات آ رہی ہیں. جاوید ہاشمی نے 65 برس سے زائد عمر کے سیاستدانوں کوبھی مشورہ دیاکہ وہ ایلڈر کونسل بنا کر اپنی اپنی پارٹی کی تربیت کریں. جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان کی شادی 7محرم کو ہوئی تھی تاہم خیبر پختونخواہ میں دہشتگردی کے باعث اسے خفیہ رکھا گیا جسکی نہ اسلام اور نہ معاشرہ اجازت دیتا ہے. جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بھی ہو گا اسکی مجبوری ہو گی پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم رکھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں