1

2 نومبر کا دھرنا کیوں موخر کرنا پڑا؟ عمران خان نے آخر کار اصل وجہ بتا دی

2 نومبر کا دھرنا کیوں موخر کرنا پڑا؟ عمران خان نے آخر کار اصل وجہ بتا دی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کا 2 نومبر کا دھرنا موخر کرنے کی وجہ بتا دی ہے. تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ اور ان کے ساتھ آنے والے کارکنان کو روکا. ان کا کہنا ہے کہ پولیس کی طرف سے شیلنگ کی جا رہی تھی اور کارکنوں کو برا حال تھا جس کے بعد کارکنان لڑنے پر اُتر آئے.لیکن پھر بھی میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو ٹیلی فون کال کی اور اپنے دو کارکنان سے بات کر کے انہیں کہا کہ میں کہہ رہا ہوں کہ واپس چلے جاؤ.

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر میں ان کو واپس نہ بھیجتا اور پولیس اور پشتونوں کےدرمیان لڑائی ہو جاتی تو یہاں خواب خرابہ ہو جاتا اور صورتحال بگڑ جاتی. اس صورتحال سے بچنے کیلئے میں نے انہیں واپس چلے جانے کا کہا تھا، وہ جانے کیلئے تیار بھی نہیں تھی لیکن پھر بھی انہوں نے میری بات مانی اور واپس چلے گئے.کپتان نے کہا ہے کہ لڑائی کی صورت میں دونوں طرف ہی تو پاکستانی تھے اگر کچھ بڑا ہوجاتا تو کون ذمہ دار تھا؟ ان کا کہنا ہے کہ اگر لاشیں گرنا شروع ہو جاتی تو اس پر قابو پانا مشکل ہو جاتا.

اپنا تبصرہ بھیجیں