1

50، 100 اور 200 نہیں بلکہ سونے کی قیمتوں میں اتنی زبردست کمی کہ جان کر خوش ہو جائیں گے

50، 100 اور 200 نہیں بلکہ سونے کی قیمتوں میں اتنی زبردست کمی کہ جان کر خوش ہو جائیں گے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی اور صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 300 روپے اور دس گرام سونا 257 روپے سستا ہوگیا ہے. آل سندھ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کمی سے 1288 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے. اس کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا ہے. ملک بھر میں مقامی صرافہ بازار میں‌ فی تولہ سونا 300 روپے سستا ہو کر 51 ہزار 700 روپے پر آ گیا ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے کمی کے بعد 44 ہزار 314 روپے ہو گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں