1

پاک فوج کے جوان کی چینی فوجی کے ساتھ تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، تصویر میں کیا منظر دیکھنے کوملا؟

پاک فوج کے جوان کی چینی فوجی کے ساتھ تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، تصویر میں کیا منظر دیکھنے کوملا؟

اسلام آباد ( پرائم نیوز) دوستی ایک لازوال نعمت ہے اور دوست اچھا مل جائے تو اس سے بڑھ کر کوئی اور انعام ہو ہی نہیں سکتا. چاروں اطراف سے خطرناک دشمنوں میں گھرے پاکستان کو چین جیسے بے انتہا مخلص اور ہر موڑ پر پاکستان کی مشکلات کے سامنے سینہ سپر ہونے والے دوست کا ملنا بجا طور پر نعمت خداوندی سے کم نہیں.

پاکستان اور چین اپنی فوجی قوتوں کو بڑھانے کیلئے آئے دن کچھ نہ کچھ اقدامات کرتے رہتے ہیں. ان دنوں بھی پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں عروج پر ہیں اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی اس موقع پر اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے وہاں پہنچے اور پاک چین فوجی مشقوں کو خواب سراہا. اسی فوجی مشق کے دوران پاک فوج کے جوان کی طرف سے چینی فوجی کو پانی پلانے کی تصویرکو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے. یہ تصویر پاک چین دوستی کی واضح عکاسی کرتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں