1

دنیا کے امن ترین ممالک میں پاکستان کس نمبر پر ہے؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

دنیا کے امن ترین ممالک میں پاکستان کس نمبر پر ہے؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) چین، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال میں ایک حیرت انگیز چیز مشترک ہے اور وہ یہ ہے کہ ان کا پاکستان کے مقابلے میں زیادہ پرامن ہونا. انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی) نے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کی ہے جس میں دنیا کے پر امن اوربد امنی کے شکار ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے. گلوبل پیس انڈیکس میں 162 ممالک کی درجہ بندی 23 مختلف اقسام کے ڈیٹا کی بدولت کی گئی ہے. اس رپورٹ کے مطابق پاکستان بد امنی کے لحاظ سے دنیا کا 11واں خطرناک ملک ہے یا یوں کہہ سکتے ہیں کہ 163 میں سے وہ 153ویں نمبر پر ہے، جبکہ بھارت 141، چین 120، سری لنکا 97، بنگلہ دیش 83 اور نیپال 78ویں نمبر پر موجود ہے. درج ذیل میں 10 سب سے پر امن اور 10 بد امنی کے شکار ممالک کا ذکر ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں